ایران میں پاسداران انقلاب پر خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد41 ہوگئی 9

ایران میں پاسداران انقلاب پر خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد41 ہوگئی

تہران: ایران میں پاسداران انقلاب کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں خود کش بمبار نے زاہدان سے کیش جانے والی پاسداران انقلاب کی بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 20 اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ 21 زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو اداروں نے فوری طور پر زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی لیکن ان میں سے کوئی بھی جانبر نہ ہوسکا اور اب ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اہلکار سرحد پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے بعد واپس آرہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔ خیال رہے ایران کے اس علاقے میں کئی شدت پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم خود کش حملے کی ذمہ داری مسلح گروپ جیش العاد نے قبول کرلی۔

واضح رہے کہ گزشہ برس دسمبر میں چاہ بہار میں خود کش دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت three افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ماہ ستمبر میں ایک اور واقعے میں فوجی پریڈ پر حملہ کیا گیا جس میں 24 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

The publish ایران میں پاسداران انقلاب پر خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد41 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download micromax firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
free download udemy course
مزید پڑھیں:  اٹلی میں طیارے اور ہیلی کاپٹر کے تصادم میں 5 افراد ہلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں