امریکہ کا قومی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،مجموعی قرضہ اب کتنے کھرب ڈالر ہوگیا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف 13

امریکہ کا قومی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،مجموعی قرضہ اب کتنے کھرب ڈالر ہوگیا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

واشنگٹن (این این آئی)امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی قرض 220 کھرب ڈالرسے تجاوز کر گیا ہے ۔امریکی میڈیا نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کا مجموعی عوامی قرض 220 کھرب 10 ارب ڈالر ہے۔ واضح رہے کہ 20 جنوری 2017 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر سنبھالنے کے موقع پر یہ قرض 199 کھرب 50 ارب ڈالر تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دسمبر 2017 میں 15 کھرب ڈالر کی ٹیکس کٹوتی اور

گزشتہ برس کانگریس کی جانب سے مقامی اور عسکری پروگرامز پر اخراجات میں اضافے کے اقدام سے قرض میں اضافہ ہوا۔اوہائیو کے سابق گورنر ریپبلکن جوہن کاشچ نے قرض بڑھنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک قرض گھڑی کے سامنے موجود اپنی تصویر دکھائی۔انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر three فروری 2016 کو نیو ہمپشائیر میں مہمات کے دوران لی گئی تھی اور اس عرصے میں ہمارا قومی قرض 220 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، یہ three برسوں میں 30 کھرب ڈالر زیادہ ہے اور یہ کنٹرول سے باہر ہے۔دوسری جانب کانگریس کے بجٹ آفس (سی بی او) نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال کا خسارہ گزشتہ سال کے 779 ارب ڈالر کے مقابلے میں 897 ارب ڈالر ہوگا۔سی بی او نے کہا کہ آنیوالے برسوں میں قرض میں مزید اضافے کا امکان ہے اور 2022 میں یہ سالانہ 10 کھرب ڈالر بڑھے گا اور 2029 تک 10 کھرب ڈالر سے نیچے نہیں آئیگا۔بجٹ کے کچھ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ قرض میں اضافہ حکومت کیلئے کافی خطرہ پیدا کریگا کیونکہ ٹیکس کٹوتی یا اخراجات میں اضافے کے ذریعے مالیاتی بحران کا جواب دینا مشکل ہوجائیگا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد کلب میں کروڑوں کی بدعنوانی ،کرپشن سے کروڑوں روپے لوٹ لئے گئے،من پسند بینکوں میں قومی فنڈز نچھاور ،ناقص اشیاء کی خریداری

The publish امریکہ کا قومی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،مجموعی قرضہ اب کتنے کھرب ڈالر ہوگیا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف appeared first on Zeropoint.

Get More News

Premium WordPress Themes Download
Download Nulled WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes
free download udemy course
download lava firmware
Download WordPress Themes
udemy paid course free download

اپنا تبصرہ بھیجیں