امریکا کی شام سے فوجیوں کے انخلاء سے قبل اسرائیل کو تحفظ کی یقین دہانی 10

امریکا کی شام سے فوجیوں کے انخلاء سے قبل اسرائیل کو تحفظ کی یقین دہانی

تل ابيب: امریکا نے کہا ہے کہ شام سے اپنی فوجیں واپس بلانے سے قبل اسرائیل کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے اسرائیل کو اپنی حمایت کا مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے شام سے انخلاء میں اسرائیل کی سیکیورٹی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مشیر قومی سلامتی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام سے امریکی فوجیوں کا انخلاء داعش کے مکمل خاتمے اور دوبارہ سر نہ اُٹھانےکی ضمانت پر ہوگا۔

جان بولٹن کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کو غیر محفوظ حالت میں چھوڑ کر شام سے نہیں جائے گا۔ اسرائیل اور کرد جنگجوؤں کے مکمل تحفظ کا انتظام کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

جان بولٹن نے مزید کہا کہ کرد جنگجو شام میں امریکی حمایت یافتہ فورس کا حصہ تھے اس لیے انخلاء سے قبل ترکی کو داعش کے خلاف برسرپیکار کرد جنگجوؤں کے تحفظ کی بھی ضمانت دینا ہوگی جنہیں امریکا کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن چار روزہ دورے پر تل ابیب پہنچے جہاں سے وہ ترکی کے لیے روانہ ہوں گے۔ دورے کا مقصد شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر حکمت عملی طے کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں طلاق رجسٹرڈ کرانا اور خواتین کو آگاہ کرنا لازمی قرار

The put up امریکا کی شام سے فوجیوں کے انخلاء سے قبل اسرائیل کو تحفظ کی یقین دہانی appeared first on ایکسپریس اردو.

Free Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Premium WordPress Themes Download
Premium WordPress Themes Download
free download udemy paid course
download redmi firmware
Download WordPress Themes
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں