امریکا میں فائر فائٹر نے بوریت دور کرنے کیلیے مکانوں کو آگ لگادی 12

امریکا میں فائر فائٹر نے بوریت دور کرنے کیلیے مکانوں کو آگ لگادی

پینسلوانیہ: امریکا میں ایک 19 سالہ رضاکار فائر فائٹر پر حال ہی میں مجرمانہ فعل اور دو مکانات کی آتشزدگی کا الزام عائد کیا گیا ہے بقول مجرم اس نے بوریت دور کرنے کے لیے ان دو مکانات کو نذرِ آتش کیا تھا۔

پٹسبرگ سے جنوب مشرق میں واقع ایک علاقے میں ریان لوبہام پر الزام ہے کہ اس نے تین سے 10 دسمبر کے درمیان دو گھروں کو آگ لگائی۔ پولیس نے چشم دید گواہوں اور سی سی ٹی وی ویڈیو کے بعد کہا ہے کہ دونوں معاملات میں ریان ملوث ہے جو حقیقت میں ایک فائرفائٹر ہے اور کوئی کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکتاہٹ محسوس کررہا تھا۔

ایک گھر کے مالک نے بتایا کہ 10 دسمبر کی صبح three بجے وہ سورہا تھا کہ دھواں بھرنے اور شعلوں کو دیکھ کر اس کی آنکھ کھل گئی۔ اس کے بعد گھر کی خاتون پڑوس کی جانب گئی جہاں پولیس سے رابطہ کیا گیا۔ آگ بجھانے والے عملے نے بتایا کہ ان کے خیال میں دونوں واقعات میں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے۔ اس کے بعد پولیس اور عملے نے علاقے کے مکینوں سے بات چیت کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی۔

تمام شواہد میں ریان کو دیکھا گیا اور تفتیش کے بعد اس نے اعترافِ جرم کرلیا۔ ریان کے مطابق اس نے کاغذی تولیوں اور پیٹرول کی مدد سے یہ آگ بھڑکائی تھی۔ ریان پر دو لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور عدم ادائیگی پر اسے جیل جانا ہوگا۔

The publish امریکا میں فائر فائٹر نے بوریت دور کرنے کیلیے مکانوں کو آگ لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes
Download WordPress Themes
Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
free online course
download redmi firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
free online course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں