امریکا میں خاتون کے پیٹ سے 50 پاؤنڈ وزنی ٹیومر نکال دیا گیا 21

امریکا میں خاتون کے پیٹ سے 50 پاؤنڈ وزنی ٹیومر نکال دیا گیا

ایڈاہو: امریکا میں خاتون کے پیٹ سے کامیاب سرجری کے بعد 50 پاؤنڈ وزنی ٹیومر کو نکال دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو کی رہائشی خاتون تیزی سے بڑھتے ہوئے وزن، پیٹ میں درد اور مسلسل بگڑتی طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔ سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ ٹیومر کا انکشاف ہوا۔

ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے خاتون کے طبی ٹیسٹس کی روشنی میں ٹیومر کی تشخیص کی اور آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ 50 پاؤنڈ وزنی ٹیومر کے باعث خاتون کا معدہ پسلیوں سے جا ملا تھا اور دماغ کو خون کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا تھا۔

ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت پر مشتمل پیچیدہ آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ سے 50 پاؤنڈ وزنی ٹیومر نکال لیا گیا۔ خاتون تیزی سے روبہ صحت ہیں اور آپریشن کے بعد ان کا وزن 65 پاؤنڈ تک کم ہوگیا ہے۔

خاتون کا کامیاب آپریشن کے بعد کہنا تھا کہ پیٹ میں مسلسل درد اور نقاہت کو ماہواری نظام میں خرابی سمجھ کر نظر انداز کرتی رہی اور دو برس تک پیٹ میں ٹیومر پھلتا پھولتا رہا۔

The put up امریکا میں خاتون کے پیٹ سے 50 پاؤنڈ وزنی ٹیومر نکال دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes
Download Nulled WordPress Themes
Download WordPress Themes Free
Download Nulled WordPress Themes
udemy free download
download coolpad firmware
Download WordPress Themes Free
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
مزید پڑھیں:  مٹی میں بھی اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگئی
کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں