امریکا سے حتمی مذاکرات کے لیے افغان طالبان کی 14 رکنی ٹیم کا اعلان 13

امریکا سے حتمی مذاکرات کے لیے افغان طالبان کی 14 رکنی ٹیم کا اعلان

کابل: افغان طالبان نے امریکا سے امن مذاکرات کے لیے ملا شیر محمد عباس استاکزئی کی سربراہی میں 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں انس حقانی سمیت گوانتاناموبے کے 5 سابق قیدی بھی شامل ہیں جب کہ انس حقانی اب بھی کابل جیل میں اسیر ہیں۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملا برادر نے امیر ہیبت اللہ آخونزادہ کی مشاورت سے ٹیم تشکیل دی ہے۔

ٹیم کی سربراہی ملا شیر محمد عباس استانکزئی کریں گے جب کہ دیگر اراکین میں مولوی ضیاء الرحمان مدنی، مولوی عبدالسلام حنفی، شیخ شہاب الدین دلاور، ملا عبدالطیف منصور، ملا عبدالمنان قمری، مولوی عامر خان، ملا محمد فضل مظلوم، ملا خیر اللہ، مولوی مطیع اللہ، ملا محمد انس حقانی، ملا نور اللہ نوری، مولوی محمد نبی عمری اور ملا عبدالحق واثق شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب میں ہونے والے امن مذاکرات کے بعد 15 فروری سے قطر میں حتمی مذاکرات کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء اور طالبان کا کچھ علاقوں میں اپنی حکومت کے قیام سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  وینزویلا میں صدر کے خلاف بغاوت کی تحریک میں 13 افراد ہلاک

The publish امریکا سے حتمی مذاکرات کے لیے افغان طالبان کی 14 رکنی ٹیم کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Nulled WordPress Themes
Download WordPress Themes
Download Best WordPress Themes Free Download
Free Download WordPress Themes
lynda course free download
download micromax firmware
Download Best WordPress Themes Free Download
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=

اپنا تبصرہ بھیجیں