العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز سے متعلق اپیلوں پر نواز شریف اور نیب کو نوٹسز 19

العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز سے متعلق اپیلوں پر نواز شریف اور نیب کو نوٹسز

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز سے متعلق اپیلوں پر نواز شریف اور نیب کو نوٹسز جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف اور نیب کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔  نواز شریف کے وکیل نے العزیزیہ ریفرنس میں مرکزی اپیل اور سزا معطلی کی درخواستوں پر دلائل دیے۔

ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فلیگ شپ ریفرنس کا مصدقہ ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ضرورت محسوس ہوئی تو اپیل اور سزا معطلی کی درخواست کو الگ کر دیں گے۔ نواز شریف کے وکلا نے کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لئے متفرق درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

پھر عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی رہائی کے خلاف اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کے لیے نیب کی اپیلوں کی سماعت کی اور اس پر نواز شریف کو نوٹس جاری کردیے۔
ہائی کورٹ نے تین ہفتوں میں اپیلوں کو دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

The put up العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز سے متعلق اپیلوں پر نواز شریف اور نیب کو نوٹسز appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Premium WordPress Themes Free
Download Nulled WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
Download Nulled WordPress Themes
free online course
download huawei firmware
Premium WordPress Themes Download
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
مزید پڑھیں:  پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن و استحکام سے جڑی ہے، آرمی چیف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں