افغانستان میں خود کش دھماکے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، گورنر محفوظ 17

افغانستان میں خود کش دھماکے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، گورنر محفوظ

لوگر: افغانستان میں گورنر اور صوبائی انٹیلی جنس صدر کے قافلے پر خودکش حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جب کہ دونوں اہم شخصیات محفوظ رہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں گورنر اور صوبائی انٹیلی جنس صدر کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

لوگر پولیس کے ترجمان شاہ پور احمد زئی نے بتایا کہ خود کش حملے میں گورنر لوگر محمد انور اسحاق زئی اور ان کے ہمراہ موجود این ڈی ایس کے صوبائی صدر محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد 20 کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے چند کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ گورنر کے ہلاک ہونے کی افواہ بھی عام ہے۔

افغان طالبان نے گونر لوگر کے قافلے پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اہم حکام کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم سرکاری ذرائع سے کسی بڑے نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

The submit افغانستان میں خود کش دھماکے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، گورنر محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.

Download WordPress Themes Free
Download Premium WordPress Themes Free
Premium WordPress Themes Download
Premium WordPress Themes Download
udemy free download
download xiomi firmware
Free Download WordPress Themes
udemy course download free
مزید پڑھیں:  سعودی عالم دین شیخ احمد العماری کا دوران حراست انتقال

اپنا تبصرہ بھیجیں