افغانستان میں امن پورے خطے میں استحکام کی ضمانت ہے، شاہ محمود قریشی 15

افغانستان میں امن پورے خطے میں استحکام کی ضمانت ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن اقتصادی ترقی اور خطے میں خوشحالی کے لیے اہم ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان صدر کے خصوصی نمائندے محمد عمر داؤد زئی نے ملاقات کی، ملاقات میں افغان امن عمل سمیت اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے، یہ امن علاقائی معاشی ترقی اور خطے میں خوشحالی کی ضمانت ہے، پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے عمر داؤد زئی کو خطے میں امن اور استحکام یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھی افغانستان میں مصالحت کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتی ہے اور افغانستان کے سیاسی و پرامن حل پر قائل ہورہی ہے۔

عمر داؤد زئی نے افغان صدر کی جانب سے پاکستانی لیڈر شپ کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ افغان صدر پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے اور افغان حکومت تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عمر داؤد زئی نے کہا ہے کہ افغانستان کے دیرینہ تنازع کا واحد موزوں حل مذاکرات ہی ہیں اور افغانستان سمیت پورے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف اور لائق تحسین ہیں۔

The publish افغانستان میں امن پورے خطے میں استحکام کی ضمانت ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Nulled WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
Download Nulled WordPress Themes
ZG93bmxvYWQgbHluZGEgY291cnNlIGZyZWU=
download coolpad firmware
Free Download WordPress Themes
online free course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں