افریقی ملک گیبون میں فوجی بغاوت کی کوشش 18

افریقی ملک گیبون میں فوجی بغاوت کی کوشش

لبریویل: وسطی افریقی ملک گیبون میں جونیئر فوجی افسران نے سرکاری ریڈیو پر قبضہ کرکے فوجی بغاوت کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق علی الصبح گیبون فوج کے چند جونیئر افسران نے سرکاری ریڈیو پر قبضہ کرلیا اور ملک میں 50 سالہ صدارتی دور کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے نئے الیکشن کرانے کا وعدہ کیا۔

دوسری جانب گیبون کے سرکاری ذرائع نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ four باغی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ایک فرار ہوگیا۔ صورت حال مکمل طور پر حکومت کے کنٹرول میں ہے۔

حکومتی ذرائع کے دعویٰ کے برعکس گیبون کے دارالحکومت میں فوجی ٹینکوں اور اسلحہ بردار اہلکاروں کو گشت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جن کی منزل دیگر سرکاری عمارتیں ہیں۔ اب تک مزاحمت یا جھڑپ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

گیبون کی فوج عمومی طور پر سیاست میں مداخلت نہیں کرتی ہے اور فوج کے اعلیٰ حکام موجودہ صدر علی بونگو کے وفادار ہیں۔ ایسی صورت حال میں جونیئر افسران کی بغاوت کی کوشش معنی خیز ہے۔

گیبون میں 50 سال سے ایک ہی خاندان برسراقتدار ہے موجودہ صدر نے 2009 میں عہدہ سنبھالا تھا جب کہ اس سے قبل ان کے والد برسراقتدار تھے۔ طویل دور اقتدار کے باعث عوام میں غیر مقبول ہوتی حکومت کو پہلی بار فوجی بغاوت کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  کابل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کالعدم قرار

The submit افریقی ملک گیبون میں فوجی بغاوت کی کوشش appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Premium WordPress Themes Free
Download Premium WordPress Themes Free
Download WordPress Themes
Download WordPress Themes
online free course
download karbonn firmware
Download WordPress Themes Free
lynda course free download

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں