ابوظہبی ٹیسٹ کا چوتھا روز؛ نیوزی لینڈ کے 4 وکٹوں پر 221 رنز 10

ابوظہبی ٹیسٹ کا چوتھا روز؛ نیوزی لینڈ کے 4 وکٹوں پر 221 رنز

ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور کیوی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا لیے ہیں۔

نیوزی لینڈ نے آج دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو یاسر شاہ نے سومر ولی کو ایل بی ڈبلیو کرکے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پھر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ٹیلر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

60 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان کین ولیمسن اور نکولس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعے کو 221 تک پہنچا دیا ہے، دونوں بلے بازوں کے درمیان اب تک 160 سے زائد رنز کی قیمتی پارٹرشپ ہوچکی ہے، ولیمسن نے 108 اور نکولس 72 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا

اس سے قبل پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 348 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل تھی۔ تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنا لیے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دیدی

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں:  ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری

The post ابوظہبی ٹیسٹ کا چوتھا روز؛ نیوزی لینڈ کے 4 وکٹوں پر 221 رنز appeared first on ایکسپریس اردو.

Download Nulled WordPress Themes
Premium WordPress Themes Download
Download Nulled WordPress Themes
Free Download WordPress Themes
udemy paid course free download
download karbonn firmware
Free Download WordPress Themes
udemy course download free

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں