آمدن سے زائد اثاثہ جات ،عدالت نے نیب کوفواد حسن فواد سے متعلق بڑا حکم جار ی کردیا 12

آمدن سے زائد اثاثہ جات ،عدالت نے نیب کوفواد حسن فواد سے متعلق بڑا حکم جار ی کردیا

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے نیب سے شہباز شریف کے سابق سیکرڑی فواد حسن فواد کے بنک اکاؤنٹس اور انکم ٹیکس ریٹرنز کی تفصیلات کل طلب کر لیں فواد حسن فواد کے وکیل نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں دلائل مکمل کر لیے عدالت نے نیب کے وکیل کو آج دلائل دینے کی ہدایت کر دی جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی فواد حسن فواد کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے دلائل۔دئیے کہ فواد حسن فواد پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام بے بنیاد ہیں

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب نے ابھی فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا عدالتی استفسار پر نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ فواد حسن فواد کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور انکم ٹیکس ریٹرنز کا ریکارڈ حاصل کیا گیا عدالت نے تفصیلات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے پر نیب پراسیکیوٹر کی سرزنش کی اور ریمارکس دئیے کہ انہوں نے تماشہ لگایا ہوا ہے، جائیں ابھی ریکارڈ لیکر آئیں عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ نیب نے کہا ہے کہ کامران کیانی کے اکاونٹس سے پیسے فواد حسن فواد کے بھائی کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے بتائیں فواد حسن فواد کے اثاثوں کی تفصیلات کیا ہیں تفتیشی افسر نے وضاحت کی کہ فواد حسن فواد پر بنیادی طور پر 6 الزامات ہیں فواد حسن فواد کا پنڈی میں پانچ ارب کا ایک پلازہ ہے، نیب ہراسیکیوٹر نے بتایا کہ فواد حسن فواد کے 14 بے نامی اکاونٹ ہیں نیب پراسیکیوٹر نے نشاندہی کی کہ فواد حسن فواد کے اثاثے ان کے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے فواد حسن فواد کے وکیل نے نیب کے موقف کی مخالفت کی اور دلائل دئیے کہ 5 جولائی کو آشیانہ سکیم میں فواد حسن کو گرفتار کیا گیا،three اگست کو ملزم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتاری ڈالی گئی نیب آرڈیننس کی دفعہ 24 اے کے تحت ملزم کے وارنٹ گرفتاری کسی دوسرے کیس میں جاری نہیں ہو سکتے ملزم پر 14 بینامی دار اکاؤنٹس رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے، فواد حسن فواد کے وکیل نے نشاندہی کی کہ راولپنڈی میں 5 ارب کا پلازہ رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے جس کا تمام ریکارڈ نیب کو فراہم کیا ہے

عدالت نے استفسار کیا کہ فواد حسن نے نوکری کب شروع کی اور کس عہدے ہر بھرتی ہوئے؟ وکیل نے بتایا کہ فواد حسن فواد 1987ء میں اسسٹنٹ کمشنر بھرتی ہوئے فواد حسن فواد نے 2006ء میں تعمیراتی کمپنی قائم کی 50 فیصد شیئرز والد محمد یعقوب، 25 فیصد بیوی رباب حسن و دیگر کے ہیں راولپنڈی کشمیر روڈ پر 15 منزلہ دی مال پلازہ کی eight کنال زمین گل زرین خان کمپنی کے پاس مختار عام تھا، وکیل نے بتایا کہ پلازے کی زمین کراچی کی رہائشی خاتون راشدہ دربار کے نام پر ہے کے ایل آئی آر موریشیس کی کمپنی ہے ایف وائی سی کمپنی نے 2013 میں ایس ایس آر کے شیئرز کے ایل آئی آر سے خریدے

مزید پڑھیں:  فیس بک اور ٹوئٹرسے دوررہنے سے صارفین پر کیا اثرات پڑتے ہیں؟ جدید تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

جسٹس شہزاد احمد نے فواد کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ مانتے ہیں کہ اس پلازے کی قیمت 5 ارب کا ہے جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جی پانچ ارب ہے لیکن three ارب کا بینک قرض ہے، وقار حسن نے اپنا 5کنال کا پلاٹ ایگریمنٹ میں گل زریں کمپنی کو دیا، فواد حسن فواد کے وکیل نے دلائل۔دئیے کہ جے ایس بنک اور سلک بنک سے 2.eight بلین قرض لیا گیا عدالت نے قاضی مصباح ایڈووکیٹ سے استفسار کیا کہ کس زمین کے عوض قرض لیا وکیل نے بتایا کہ جس زمین پر پلازہ بنا اسی زمین پر قرض لیا گیا، زمین کا 43 کروڑ کیش بینکوں کے زریعے گل زرین کمپنی کو دیا اور 50 کروڑ کا حیدر روڈ والا پلاٹ دیا گیا،فواد حسن فواد کے وکیل نے یکم جنوری 2012سے 2018تک کی بینک ٹرانسزیکشن عدالت میں پیش کیں عدالت نے سوال اٹھایا کہ جب کوئی سرکاری ملازمت میں آتا ہے اپنے اثاثے ظاہرکرتا ہے، اس وقت ملزم کے کتنے اثاثے تھے،وکیل۔نے بتایا کہ ملزم کے اس وقت کے اثاثوں کے بارے میں معلوم نہیں :فواد حسن فواد کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کرنے پر عدالت نے قرار دیا کہ آپ نے بہت اچھے دلائل دیے ہیں عدالت نے نیب کے وکیل۔کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی ۔

The submit آمدن سے زائد اثاثہ جات ،عدالت نے نیب کوفواد حسن فواد سے متعلق بڑا حکم جار ی کردیا appeared first on Zeropoint.

Get More News

Download Premium WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
Download WordPress Themes Free
Download Premium WordPress Themes Free
free download udemy course
download lenevo firmware
Free Download WordPress Themes
lynda course free download

اپنا تبصرہ بھیجیں